آئی جی سندھ کو فون، متحدہ کی گرفتار خواتین کو ہرممکن قانونی سہولت دی جائے:مرادعلی شاہ
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی سندھ مراد شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ٹیلیفون کیا اور ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کارکنان سے متعلق ہدایات دیں۔ وزیراعلی مراد شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کارکنان کو ہرممکن قانونی سہولیات دی جائے، گرفتار خواتین سے عزت و احترام سے پیش آیا۔