اپنی مملکت سے محبت
آپکو اپنے صوبے سے محبت اور اپنی مملکت سے محبت کے درمیان تمیز روا رکھنی ہو گی۔ مملکت کی محبت بلکہ مملکت کی طرف سے عائد کردہ فرض ہمیں ایک ایسی سطح پر لے جاتا ہے جو صوبائی محبت سے بالاتر اور ماورا ہے اس سطح پر آنے کیلئے وسیع تر بصیرت اور بلند تر حب الوطنی کی ضرورت ہوتی ہے۔
(اسلامیہ کالج پشاور ۔12 اپریل 1948ئ)