سپریم کورٹ آج فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر آج فیصلہ سنائیگی۔ سپریم کورٹ نے 20 جون کو اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی فوجی عدالتوں نے پریڈ لائن حملہ اور جیل حملہ کیا جس میں ملزموں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ فوجی عدالتوں نے اے پی ایس حملہ و دیگر دہشت گردی مقدمات میں بھی ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ میں 17 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔