• news

ویٹیکن کا 4 ستمبر کو بھارتی راہبہ مدر ٹریسا کو بڑی تقریب میں سینٹ کا درجہ دینے کا اعلان

ویٹی کن سٹی (آئی این پی) ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ چار ستمبر کو بھارتی راہبہ مدر ٹریسا کو ایک بڑی تقریب کے دوران سینٹ کا درجہ دے دیا جائے گا‘ ان کو بعد از مرگ یہ اعزاز کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس دیں گے۔ مدر ٹریسا کا تعلق البانیہ سے تھا اور انہوں نے بھارت میں اپنی زندگی کا بڑا وقت گزار کر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور عالمی شہرت پائی تھی۔ انہیں 1989ء میں نوبل امن انعام بھی دیا گیا تھا۔ مدر ٹریسا کا انتقال 1997 میں ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن