• news

لیبیا :فورسز داعش کے زیر کنٹرول شہررت سر کے آخری حصے میں داخل جھڑپیں28 جنگجوہلاک 180 زخمی

سرت (اے ایف پی) اتحادی فورسز کے داعش کے زیر قبضہ ساحلی شہر سرت کو آزاد کرانے کیلئے جنگجو تنظیم کے کنٹرول میں رہ جانے والے آخری علاقے میں داخل ہو گئیں۔ تفصیل کے مطابق قبضہ چھڑانے کیلئے فوج اور جنگجوئوں میں 3 ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ یہ شہر معمر قذافی کا آبائی علاقہ بھی ہے جس پر داعش نے جون 2015ء میں قبضہ کر لیا تھا۔ داعش سے جھڑپوں میں 28 جنگجو مارے اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ حکومت کے حامی تھے۔ یہ بات ہسپتال ذرائع نے بتائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن