شانگلہ:فنی خرابی پر بندخواڑ پاور ہائوس ایک سال بعد بحال، 47 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی
شانگلہ (نوائے وقت رپورٹ) فنی خرابی کے باعث بند خان فواڑ پاور ہائوس ایک سال بعد بحال کردیا گیا۔ سیلاب کے باعث ڈیم کے ٹنل میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ ڈیم کی بحالی سے قومی خزانے کو سالانہ 58 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔