2015-16 ئ: غیر ملکی کمپنیوں نے 2 ارب ڈالر کا منافع اپنے ممالک منتقل کیا‘رپورٹ
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال 2015-16 ء کے دوران 2 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں جبکہ جاری مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2016ء کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ممالک کو بھیجے گئے منافع جات کی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 145.8 ملین ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 52.5 ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی گئی تھی۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کو آئینی حیثیت حاصل ہے اور اس حاصل ہونے والی آمدنی کی منتقلی پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے جسکی وجہ سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش ملک بن چکا ہے۔