سوات موٹر وے منصوبہ مسلم لیگ (ن) کو ہضم نہیں ہورہا‘ کرپٹ عناصر انتخابات سے قبل جیل میں ہونگے: مشتاق غنی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان خیبر پی کے حکومت مشتاق غنی نے کہا ہے کہ سوات موٹر وے منصوبہ مسلم لیگ (ن) سے ہضم نہیں ہو رہا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹ کے آغاز سے مسلم لیگ (ن) حواس کھو بیٹھی ہے۔ کرپٹ عناصر عام انتخابات سے پہلے جیل میں ہوں گے۔ امیر مقام کی گفتگو مخلص اور تابعدار درباری کے علاوہ کچھ نہیں پنجاب مرکز کے پیسوں پر عیاشیاں کر رہا ہے، ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔