• news

یمن میں 7 شہریوں سمیت 16 مارے گئے :حملے روکے جائیں تومذاکرات کرینگے :حوثی باغی

صنعاء (این این آئی+اے ایف پی) یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے اپنے بیلسٹک میزائلوں سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ اس طرح انھوں نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے تنازعے کے حل کے لیے پیش کردہ امن تجویز کو بھی مسترد کردیا ہے۔درایں اثناء یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سمیر الحاج نے کہا ہے کہ فوج نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ اتحادی فورسز نے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی ہے۔ حوثی ملیشیا نے تعز شہر کے مغربی داخلی دروازے کی جانب واقع کوہ ہان پر ایک بھرپور حملہ کیا ہے۔حکام کے مطابق اتحادی فورسز کے فضائی حملے سے 7 شہری اور 9 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ حملہ وسطیٰ یمن میں باغیوں کے قافلے پر کیا گیا جس میں تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 16 ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔حوثی باغیوں کے ترجمان نے کہا ہے اگرحملے روکے جائیں تو نئے مذاکراتی دور پر تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن