دہشت گردی کا زور، افغان صحافیوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی :عالمی تنظیم
واشنگٹن (نیٹ نیوز) افغانستان میں لڑائی کے دوران صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی انتہائی خطرناک معاملہ رہا ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ ملک میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے نتیجے میں لاحق خطرات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں، خصوصی طور پر ان علاقوں میں جہاں طالبان اور داعش کے شدت پسند قابض ہیں جہاں پر حکومت پھر سے کنٹرول حاصل کرنے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہے۔’رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ (آر ایس یف) نے اس ہفتے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ ’’لڑائی کے علاقوں‘‘ میں صحافیوں کے تحفظ کا اقدام کیا جائے۔ گروپ نے کہا ہے کہ طالبان اور داعش کے شدت پسندوں نے صحافیوں کے خلاف خطرات بڑھا دیئے ہیں۔