کویت: سہیل انجم مسلم لیگ (ن) کویت کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کویت کے صدر میاں محمد ارشد نے نوجوان لیگی ساتھی سہیل انجم بٹ کو مسلم لیگ(ن)کویت کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔ سہیل بٹ نے اظہار تشکر کے لئے تقریب عشائیہ کا اہتمام کیا۔ محمد ارشد، عرفان ناگرہ، زبیر شرفی، حاجی منور، شرکت مراد، عارف بٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سہیل انجم کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی ا۔ جی ایم راہی نے الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف تقریر کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سہیل انجم بٹ نے کہاکہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے ان شااللہ اس پورا اترنے بھرپور کوشش کروں گا۔