• news

زیکا وائرس سے بچاؤ کیلئے جلد رقم منظور کی جائے: اوباما کا کانفرنس پر زور

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بارک اوباما نے کانگریس میں ری پبلیکن ارکان پر زور دیا ہے کہ زیکا وائرس کے خلاف تحقیقی کام کے لیے رقوم کی منظوری دی جائے۔اپنے ہفتہ وار خطاب میں اوباما نے کہا کہ چھ ماہ قبل اْنھوں نے کانگریس سے کہا تھا کہ صحت عامہ کے ماہرین کو زیکا سے بچاؤ کے کام کے لیے درکار ’’ہنگامی وسائل‘‘ سے متعلق فنڈ فراہم کیے جائیں، لیکن کانگریس نے انکار کیا۔ صدر نے کہا کہ ’’ہمیں ایبولا، سرطان اور دیگر امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے دستیاب مختص وسائل استعمال کرنا پڑے‘‘۔ یہ انداز حل کی تلاش میں کارگر نہیں تھا۔ صدر اوباما نے کہا کہ ’’کانگریس میں ری پبلیکن ارکان زیکا کو خطرہ سمجھیں، اور لیبر ڈے کے بعد جب وہ واشنگٹن واپس آئیں تو اِس معاملے کو اولین اہمیت دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن