جرمن چانسلر نے مسلمان مہاجرین کے داخلہ کیلئے کوٹہ سسٹم لانے کی حمایت کردی
برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مسلمان مہاجرین کے داخلے کیلئے کوٹہ سسٹم متعارف کرانے کی حمایت کردی۔ جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک کی جانب سے مسلمان مہاجرین کو لینے سے انکار ناقابل قبول ہے۔ مہاجرین کے مسئلے پر سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔