• news

جنید عالم پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرنل جنید عالم اور منصور احمد پاکستان جوڈو فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے جبکہ ظریف احمد خان کو فنانس سکرٹری اور کرنل(ر) شجاعت رانا چیئرمین ہونگے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان جوڈو فیڈریشن کے آئندہ چار سال کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا اور اجلاس میں 26 نمائندوں نے شرکت کی، سیکرٹری جنرل کے عہدے کے علاوہ باقی تمام عہدیدار متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔
، تفصیلات کے مطابق کرنل جنید عالم اور منصور احمد کو فیڈریشن کا بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا جبکہ ظریف خان کو فنانس سکرٹری اورکرنل(ر) شجاعت رانا چیئرمین ہوںگے،دیگر عہدیداروں میںسنیئر نائب صدر ڈاکٹر پروفیسر عبادت یار خان، چار نائب صدر جن میں مسعوداحمد، ڈاکٹر بشیراحمد، عبدالمالک اور فہمیدہ بٹ شامل ہیں، نور شاہ خان اور رفیق کو بالترتیب جوائنٹ سیکرٹری اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری بن گئے، 8 رکنی مجلس عاملہ ہوگی جس میں یونس، قمرشکیل، طاہر بابئی، کنزہ بلوچ، جلال، ذوالفقار عباس، فوزیہ یاسر اور یوسف بیگ شامل ہیں،سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے تین امیدوار تھے جن میں منصوراحمد(خیبرپختونخوا)، رمضان بٹ (واپڈا) اور ظفر اقبال (آرمی) شامل تھے، منصور احمد 15 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل بن گئے جبکہ رمضان بٹ نے 3 اور ظفراحمد نے 2ووٹ حاصل کئے۔

ای پیپر-دی نیشن