• news

8 سیاسی جماعتوں کے مالی گوشوارے جمع 325 نے الیکشن کمشن کے احکامات نہیں مانے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ نوائے وقت رپورٹ) سیاسی جماعتوں کے اخراجات، فنڈز، گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، ملک کی 333 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 8 نے گوشوارے جمع کرائے، باقی 325 سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل نہیں کیا، تفصیلات جمع کرانیوالی 8 میں سے 3 سیاسی جماعتوں کے کاغذات مکمل جبکہ 5 کے نامکمل نکلے، اے این پی، عوامی مسلم لیگ، اسلامی تحریک پاکستان نے مکمل گوشوارے جمع کرائے، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ج)، جماعت اہلحدیث کے اثاثوں کے گوشوارے نامکمل ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے گوشواروں پر الیکشن کمیشن نے عدم اطمینان ظاہر کیا ہے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے گوشوارے اعتراض لگا کر واپس کر دیئے، ادھر الیکشن کمشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور سینیٹرز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ 30 ستمبر سے قبل مالی سال 2015-16 کے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا دیں۔

ای پیپر-دی نیشن