• news

پاکستان کے ذمہ بیرونی قرضے 72 ارب 98 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جولائی میں پاکستان کے ذمے بین الاقوامی قرضوںکا حجم 72 ارب 98 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ جولائی 2013ء میں یہ قرضے 61 ارب 90 کروڑ ڈالر تھے۔ جولائی 2014ء میں بیرونی قرضے 65 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ جولائی 2015ء میں یہ قرضے بڑھ کر 60 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوئے۔ جولائی 2016ء میں 11 ارب 10 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن