ڈاکٹر عاصم کی طبی بنیادوں پر رہائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائیگا: سندھ ہائیکورٹ
کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے کے متعلق مقدمہ میں نامزدملزمان ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت 5ستمبرتک ملتوی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے کے متعلق مقدمہ میں گرفتارملزم سابق وفاقی مشیر ڈاکٹر عاصم حسین، متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی رئوف صدیقی،پاک سرزمین کے رہنماء انیس قائم خانی کی جانب سے دائر الگ الگ ضمانتوںکی درخواستوںکی سماعت کی سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل سردارعاصم حسین نے عدالت کوبتایا کہ ڈاکٹروں نے ملزم کوفزیوتھراپی کامشورہ دیا اورملزم کی طبعیت بھی خراب ہے ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز نے بھی 90 روز تک تحویل میں رکھ کرپولیس کے حوالے کیا ہے۔ لہذا ملزم کی درخواست ضمانت منظورکی جائے جس پرعدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم میڈیکل کی بنیاد پرضمانت چاہتاہے عدالت اس کے لیے میڈیکل بورڈتشکیل دی گی جبکہ دیگرملزموںکے وکلاء کی جانب سے تیاری کے لیے وقت مانگنے پرسماعت 5ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔