نیب نے سہیل انور سیال کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات شروع کر دی
اسلام آباد(آن لائن)نےب نے سندھ کے سابق وزےرداخلہ اور موجودہ وزےر زراعت سہےل انور سےال کے خلاف بھی ناجائز اثاثے بنانے اور ترقےاتی فنڈز مےں خوردبرد کی اعلیٰ پےمانے پرتحقےقات شروع کردی ہےں۔نےب سکھر کو سندھ کے سابق وزےرداخلہ سہےل انور سےال کے خلاف کرپشن کرکے بھاری اثاثے بنانے کی شکاےات ملی تھےں۔ نےب ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقےقات کے مطابق سہےل انور سےال لاڑکانہ،شکارپور کے لئے فراہم کئے گئے اربوں روپے کے ترقےاتی فنڈز مےں کروڑں روپے کی مالی بدعنوانی کی ہے۔ترقےاتی فنڈز تو حکومتی خزانے سے نکوا لئے گئے تھے لےکن عملی طور پر ترقےاتی کام ہوئے بھی نہےں ہےں اس بھاری کرپشن مےں سندھ کے بڑے بڑے ٹھےکےدار بھی شامل ہےں جو کہ اس کرپشن مےں ملوث پائے گئے ہےں۔ سہےل انور سےال پر الزام ہے کہ انہوں نے کرپشن کے ذرےعے کئی اےکڑ زمےن بھی خرےدی ہے۔
نیب / تحقیقات