وزیراعظم نے سی پیک کانفرنس میں خطاب کے دوران مشاہد حسین سید کا خصوصی تذکرہ کیا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک کانفرنس میں خطاب کے دوران سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا۔ پیر کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے زیر ا ہتمام سی پیک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے مشاہد حسین سید کو خصوصی طور پر نام لے کر مخاطب کیا۔ وزیراعظم جب تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو سٹیج پر موجود مہمانوں اور ہال میں موجود شرکاءنے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ۔وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر شرکاءکا جواب دیا۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا اور چین اور پاکستان کے بنکوں‘ نجی کمپنیوں اور وزارتوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔
مشاہد حسین