• news

منی سکرٹ پہنیں نہ تنہا گھومیں: بھارتی وزارت ثقافت کی خواتین سیاحوں کو ہدایت

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) نئی دہلی خواتین کےلئے غیر محفوظ تو تھا ہی لیکن اب سیاحوں کے لئے بھی محفوظ نہیں رہا،اس بات کا وزارت ثقافت کو خوب اندازہ ہو گیا، اور انہوں نے آئے روزسیاحوں پر ہونے والے پر تشدد واقعات کے بعد نئی دہلی میں قدم رکھنے والے غیر ملکیوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیاجس کے مطابق خواتین سیاحوں کوخبردارکیا گیا ہے کہ وہ شارٹ سکرٹ نہ پہنیں،کہیں اکیلے نہ گھومیں۔ اگر کسی گاڑی میں سفر کریں تو پہلے گاڑی کے نمبر کی تصویر کھینچ کر محفوظ کر لیں،گاڑی کے نمبر کو اپنے کسی دوست یا جاننے والے کو ضرور بھیجیں۔ وزیر ثقافت مہیش شرما کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ائیرپورٹ پر پمفلٹ دئے جائیں گے جس میں واضح ہدایتیں موجود ہوں گی کہ انہیں نئی دہلی میں کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں، یعنی وزارت ثقافت کو بھی اس بات کا خوب اندازہ ہو گیا کہ نئی دہلی سیاحوں کے لئے بھی محفوظ نہ رہا۔
خوتین سیاح

ای پیپر-دی نیشن