• news

پانامہ معاملے پر آئندہ دو تین روز میں نیا موڑ آنے والا ہے: اعتزاز احسن

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ دبنے والا نہیں ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ پانامہ کا معاملہ دب جائے گا وہ ان کی بھول ہے۔ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔ تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پےر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے پر آئندہ2سے3روز میں نیا موڑ آنے والا ہے۔ حسین نواز نے 42.50ملین پا¶نڈ کا ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہے۔ یہ پراپرٹی مے فیئر اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔ ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف کارروائی کے لئے حکومت کو خود برطانیہ سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ فاروق ستار رینجرز تحویل میں جانے سے پہلے لاتعلقی کا بیان دیتے تو زیادہ فائدہ ہوتا۔ ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر گرائے جائیں لیکن قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔ فاروق ستار اور آصف حسنین کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
اعتزاز

ای پیپر-دی نیشن