• news

’’را‘‘ سے تعلقات کا پنڈورا بکس بہت سوں کی نیندیں چھین سکتا ہے: سرفراز مرچنٹ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) قائد ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ ’’را‘‘ سے تعلقات کا پنڈورہ باکس بہت سوں کی نیندیں چھین سکتا ہے۔ مجھ سے ابھی تک کسی نے نئی تحقیقات سے متعلق رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی دخل اندازی کی وجہ سے جے آئی ٹی میں پیشرفت نہ ہو سکی مجھے جے آئی ٹی کے سامنے گئے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے میرا سوال ہے کہ اس ابتدائی جے آئی ٹی کا کیا ہوا۔ چودھری نثار مخلص انسان ہیں انہوں نے یہ کیس آگے بڑھانے کی کوشش کی جبکہ حکومتی نظام میں بعض عناصر نے اس تفتیش کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

ای پیپر-دی نیشن