فیشن کے رنگوں سے پاکستان کو سجانا اولین ترجیح وزیراعظم سے ڈیزائنر محمود بھٹی کی ملاقات
لاہور ( کلچرل رپورٹر ) پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کاعزم رکھتے ہیں، فیشن کے رنگوں سے پاکستان کو سجانا میری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس خصوصی ملاقات میں محمود بھٹی کے ہمراہ ان کی اہلیہ سابقہ اداکارہ جورجیا بھی موجود تھیں۔ محمودبھٹی نے بتایاکہ بطورفیشن ڈیزائنرمجھے نام اورمقام فرانس سے ملا لیکن میرا دل آج بھی پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے۔ میں ہرلمحہ پاکستان کی بہتری اورترقی کی دعا کرتاہوں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف سے فرانس میں ہونیوالی ملاقات کے بعد اب دوبارہ اسلام آباد میںملاقات ہوئی ، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوںکے لئے بہترپلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے اوورسیز پاکستانیوںکو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔