• news

ون ڈے میں مسلسل ناکامی کی وجہ بہت زیادہ تبدیلیاں ہیں : شعیب محمد

کراچی(حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) سلیکشن طریقہ کار میں بہتری کی ضرورت ہے، ایک عام انسان اور قومی سلیکٹرز کی سوچ، وژن اور کام کرنیکا انداز اور فیصلے میں واضح فرق ہونا چاہیے۔ سلیکٹرز میں کھلاڑیوں کی پوشیدہ صلاحیتیں جانچنے کی خوبی ہونا ضروری ہے۔ اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب اور پھر انہیں گرومنگ کیلئے وقت دینا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے محدود اوورز کی کرکٹ میں مختصر وقت بہت زیادہ تبدیلیاں کی ہیں۔ بلے بازوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی وکٹ کی اہمیت کو سمجھیں۔ ہمارے بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنے کی عادت بنانا ہو گی ۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت مقابلے بھی کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی اور صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔ "محمد فیملی" کا فرد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ والد حنیف محمد کے انتقال کر دنیا بھر سے تعزیت کے پیغامات موصول ہوئے ۔ وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ تم اتنی محنت نہیں کرتے جتنی محنت کی ضرورت ہے کبھی مجھے لگتا کہ ایسا نہیں ہے لیکن ایک وقت میں مجھے اندازہ ہوا کہ انکی سوچ ٹھیک تھی انہوں نے درست نشاندہی کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن