• news

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل لاہور وائٹس پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ لاہور وائٹس اور پشاور ریجن کی ٹیمیں چار چار پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون اور نمبر دو کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ لاہور ریجن کی وائٹ ٹیم نے دو میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر کے بہتر رن ریٹ پر نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ پشاور ریجن کی ٹیم جس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے چار پوائنٹس کے ساتھ نمبر دو پوزیشن پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن