• news

سڑک کی تعمیر و مرمت کا مسئلہ حل کیا جائے

مکرمی! میری حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ ضلع شیخوپورہ فیصل آباد روڈ ’’ہیڈ روشن سٹاپ سے ایک لنک روڈ فاروق آباد تک جاتی ہے اور تقریباً 40 کے قریب گائوں اس روڈ کے ساتھ واقع ہیں انگریز دور سے لے کر منڈی فاروق آباد (منڈی جوہرکانہ) کو تجارتی شہر کی حیثیت حاصل ہے اور وہاں پر پولیس ٹریننگ سنٹر بھی قائم ہے آج سے تقریباً 10 سے 15 سال پہلے جب یہ روڈ ٹھیک حالت میں تھی تو اس وقت فیصل آباد روڈ، ہیڈ روشن سٹاپ سے فاروق آباد تک بے شمار ویگنیں اور رکشے اور دیگر چھوٹی موٹی ٹرانسپورٹ زور و شور سے چلتی تھی جس سے کافی حد تک علاقے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو چکا تھا اور لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر تھی خاص کر علاقے کی عورتوں کیلئے بہت بڑی سہولت تھی۔ اب صورت حال یہ ہے کہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث یہ سڑک مکمل تباہ ہو چکی ہے۔ اب اس سڑک پر گاڑی چلانا تو دور کی بات موٹر سائیکل یا سائیکل چلانا بھی ناممکن ہو چکا ہے۔ حکومت نوٹس لے اور خادم اعلیٰ پنجاب کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے تحت ہنگامی طور پر سڑک کی تعمیر کی جائے۔(نیاز احمد چدھڑ گائوں ٹھٹھہ تارڑاں چک 578 ضلع شیخوپورہ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن