• news

اب کالا باغ ڈیم کون بنائے گا؟

مکرمی! نوائے وقت کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ نازک مزاج شاہاں تاب سخن نہ دارد کے رویوں سے بے نیاز و بے پرواہ سچ اور صداقت کا بلا جھجک ساتھ دیتا ہے جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ جناب ظفر محمود صاحب کے کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے چھبیس اقساط کی طویل سیریز بڑے اہتمام سے چھاپی جبکہ حکومت نے ظفر صاحب کا استعفی فوری طور پر منظور کر کے ان کو گھر بھجوا دیا۔ حکومت وقت کی ناقدر شناسی اور ناقدری کی اس سے بڑی مثال اور کیاہو سکتی ہے؟ دعا ہے اللہ کریم نئے چیئرمین واپڈا کا حامی و ناصر ہو تاکہ وہ پورے عزم اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں! (طالحہ غازی راوی بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن