بک شیلف ……خواجہ آفتاب حسن کی تخلیق فنکاریاں
’’فنکاریاں‘‘ فلموں سے جڑے قریباً تمام کرداروں کے ساتھ کی گئی وہ گپ شپ ہے جو دلچسپ و مزاحیہ بھی ہے اور اداکاری جیسے انتہائی نفیس شعبے سے وابستہ افراد کے ساتھ معاشرے کی بے حسی پر شدید طنز بھی ’’فنکاریاں‘‘ کے تمام کردار اصلی ہیں۔
یہ بطور خواجہ آفتاب حسن کی تخلیق فنکاریاں سے لی گئی ہیں۔ کتاب میں مصنف کی سٹوڈیو میں فنکاروں سے ملاقاتوں پر مبنی ہے، مصنف نے روزنامہ مساوات میں فلم رپورٹنگ کے دوران فلم اور فلم والوں کی زندگی کا گہرا مطالعہ کیا۔ کتاب کا طرز تحریر بیانیہ ہے۔ پڑھنے والے کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ کسی فلم کے ہیرو، ہیروئین، فلم ساز، ہدایتکار، میک اپ آرٹسٹ سے محو گفتگو ہے۔ کتاب پر روزنامہ ’’ابتک‘‘ کے چیف ایڈیٹر سید سجاد بخاری رقمطراز ہیں خواجہ آفتاب حسن کی کتاب فنکاریاں اُن کہانیوں کا مجموعہ ہیں جو ہیں تو سچی مگر انہیں افسانوی انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔ مسکراہٹ کے ایڈیٹر طفیل کا کتاب کے بارے میں خیال ہے، شوبز کے متعلق لکھی گئی کتاب فنکاریاں میں ڈانسر، فائٹر، میک اپ مین، ہیروئن، فلم ساز، ہیرو، ہدایت کار، رائٹر، سیکرٹری، ایکسٹرا، ولن، کامیڈین، سنگر اور آخر میں دیواریں‘ ثقافتی دنیا کے اندھیرے اجالے سب کچھ بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کے ناشر ملٹی میڈیا افئیرز، ہیں جبکہ اس کی قیمت 350 روپے ہے۔ ریئر بک شاپ، 42 بی، لوئر مال روڈ سے دستیاب ہے۔ تاہم طباعت لنک ایڈورٹائزرز لاہور نے کی ہے۔(تبصرہ: جی آر اعوان)