بھارتی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے سالگرہ کا تحفہ، اہلیہ نے ساڑھے 5 کروڑ کی کار رکشہ میں دے ماری
مہاراشٹرا (نیوز ڈیسک) بھارت میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریندرا مہتا نے اپنی بیوی کی سالگرہ پر انہیں ساڑھے 5 کروڑ کی کار ’’لمبورجینی‘‘ کا تحفہ دیا ہے۔ ایم ایل اے نریندرا مہتا کی بیوی سمن نے سالگرہ کے تحفے کو نکالا اور جذبات اور جوش میں قیمتی کار کو پارکنگ میں کھڑے رکشہ سے ٹکرا دیا۔ رکشہ کی ہیڈ لائٹس ٹوٹ گئیں۔