• news

ٹیچرز کے احتجاج سے قبل آل اساتذہ الائنس کے محکمہ سکولز ایجوکیشن سے مذاکرات کامیاب

لاہور (لیڈی رپورٹر) ٹیچرز کے احتجاج سے قبل محکمہ سکولز ایجوکیشن سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں اساتذہ وفد نے سیکرٹری ایجوکیشن کے بلانے پر سول سیکرٹریٹ لاہور ملاقات کی، اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں نے واضح کردیا کہ جب تک اَپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن نہیں ملتا اور اساتذہ مسائل حل نہیں کئے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اختر، آصف مجید نے یقین دلایا کہ اَپ گریڈیشن کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب سے منظور ہوگئی ہے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کچھ ٹیکنیکل مسائل ہیں جس کے باعث نوٹیفکیشن نہیں دیا جا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن