پاکستان آگہی پروگرام ٗ مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول‘ باغبانپورہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے القلم ہائی سکول مغلپورہ‘بلیوبلز سکول سسٹم‘ مغلپورہٗ الائیڈ سکول باغبانپورہ کیمپس‘ سن رائز گرلز ہائی سکول مناواں ٗ دی ٹرسٹ گرائمر سکول مناواں ٗ دی سٹار پبلک فائونڈیشن سکول سسٹم‘ کالونی چونگی امرسدھو‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اٹاری سروبا‘ چونگی امرسدھو کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد604تھی ۔