فلاح انسانیت کی جانب سے تھرپارکر میں پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے مزید ایک سو واٹر پراجیکٹس کا آغاز
لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدگان کو پانی کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے مالیت کے مزید ایک سو واٹر پروجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا ۔اس حوالے سے چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالروف نے تھرپارکر کا دورہ کیا اور متعدد منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھا اور مکمل ہونے والے واٹر پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔ نئے شروع کئے گئے واٹر پروجیکٹس میں کنویں، ہینڈ پمپس، سولر واٹر پمپس اور زرعی ٹیوب ویل شامل ہیں۔