• news

الاحسان ویلفیئر ٹرسٹ الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام کوٹ لکھپت جیل میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

لاہور (پ ر) الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے الاحسان ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا ۔ جیل میں قید 421 مریضوں کا جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ساتھ چیک اپ کیا گیا ، 400 مریضوں میں فری ادویات اور عینکیں تقسیم کی گئیں جبکہ ڈاکٹرز نے 24 مریضوں کے لئے آپریشن بھی تجویز کیا ۔ اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور سپرنٹنڈنٹ اسد ڑائچ بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن