• news

’پاکستان زندہ باد‘ مشاعرے میں الطاف حسین کے وطن دشمن بیانات کی مذمت

لاہور (خصوصی رپورٹر) ’پاکستان زندہ باد‘ مشاعرہ ممتاز دانشور ابصار عبدالعلی کی صدارت میں ’چوپال‘ میں ہوا۔ جس کا اہتمام بزم انجم رومانی نے ایم کیو ایم کے سابق قائد الطاف کے گمراہ کن اور پاکستان دشمن بیانات کے حوالے سے کیا تھا۔ ابصار عبدالعلی نے الطاف کے غدارانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف پاکستان کے قیام کے بعد پاکستان میں پیدا ہوئے لہٰذا وہ مہاجر کہلانے کے اور مہاجروں کی نمائندگی کرنے کے حق دار نہیں۔ پاکستان کی شہریت ترک نہیں کی اور پاکستان کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانے سے درخواست بھی کرتے رہے تھے لہٰذا قانون کے مطابق ان کے خلاف پاکستان میں غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ ڈاکٹر ابرار احمد نے مشاعرے میں میزبان کے فرائض انجام دیئے اور الطاف حسین کے بیانات کی شدید مذمت کی۔مشاعرہ میں سرشار اپنا کلام پیش کیا جن میں فاروق بزمی مراد ہاشمی اور آزاد نقیبی ٗ علاوہ عدل منہاس ، ملک سلیم اختر، انیس احمد، نجمہ شاہین، میجر (ر) خالد نصر، اسداللہ ارشد میو، انجم فراز سومرو، ساجد پریمی، فراست بخاری اور حنیف سلطانی نے اپنا کلام پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن