• news

لاہور لیڈز یونیورسٹی، شعبہ قانون کے زیراہتمام مظلوموں کی مدد، ہماری ترجیح کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

لاہور (پ ر) لاہور لیڈز یونیورسٹی شعبہ قانون کے زیراہتمام مظلوموں کی مدد، ہماری ترجیح کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل شعبہ ایڈووکیٹ محمد یونس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے طالب علموں کی ذمہ داری ہے کہ پروفیشنل میدان میں آکر غریب، لاچار دکھوں کے مارے لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے ہرممکن مدد کرنے کا اعادہ کریں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز و سماجی کارکن انسانی حقوق سید تنویر عباس تابش نے کہاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، ظالموں کو سخت سے سخت سزا دلوانا آپ کا مشن ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن