انجمن ترقی پسند مصنفین اور الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی کانفرنس آج ہوگی
لاہور(کلچرل رپورٹر ) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور الحمرآرٹس کونسل کے اشتراک سے آج 31اگست سہ پہر تین بجے الحمرا ہال نمبر تین میں ’’عبدالستار ایدھی کانفرنس ‘‘ منعقد ہورہی ہے۔ پہلے سیشن کی صدارت فیصل ایدھی کریں گے۔مقررین میں منو بھائی ، کامران لاشاری ، حسن جعفر زیدی، کیپٹن عطا محمد ، آصف فرخی ، محمد تحسین ، صبا ایدھی ، ربیعہ، مریم اور موسی ایدھی ، کامریڈ تنویر اور حنیف طاہر شامل ہوں گے۔ بابا نجمی ، حمیدہ شاہین، منور سلطانہ بٹ ، بشری ناز، فراست بخاری اور دیگر شعرا مرحوم ایدھی کو منظوم خراج عقیدت پیش کرینگے۔ عاصم شجاعی، اور جاوید آفتاب نظامت کے فرائض انجام دینگے۔