پاکستان بیت المال نے سعودی عرب میں تنخواہ سے محروم افراد میں 50،50 ہزار کے چیک تقسیم کئے
لاہور (پ ر) وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان بیت المال ڈسٹرکٹ آفس (مفصل) لاہور نے سعودی عرب میں مقیم تنخواہوں سے محروم افراد کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر 50،50ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفس لاہور میں ایک تقریب بھی منعد ہو گی اس موقع پر عملہ کے دیگر ارکان جن میں امتیاز، مقصود اور غلام حسین بھی موجودتھے۔ پاکستان بیت المال لاہور کے ضلعی افسران محمود علی اور حافظ عثمان لطیف نے 50،50 روپے کے چیک متعلقہ خاندانوں میں تقسیم کئے۔