• news

مالی گوشورے، آخری تاریخ گزرنے کے بعد الیکشن کمشن کا سیاسی جماعتوں کو نوٹس

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کو مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر جانے کے بعد ایک مرتبہ ہدایت کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مالی گوشواروں کی تفصیلات جلد جمع کرائیں۔ الیکشن کمشن کی طرف سے یاد دہانی کے ایک اور نوٹس میں کہا گیا ہے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ 2002ء کے تحت ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے مالی گوشواروں کی تفصیلات چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی تیار کردہ ریکارڈ کو جماعت کے مرکزی عہدداروں کی طرف سے سیکرٹری الیکشن کمشن کے پاس جمع کرانا ایک قانونی عمل ہے۔ حکام پہلے ہی واضح کر چکے ہیں اثاثے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمشن کے پاس سیاسی جماعت کے خلاف اس وقت تک کارروائی کا کوئی اختیار نہیں جب تک کہ انتخابات کا اعلان نہ ہو جائے اور جماعت اس انتخاب میںبطور جماعت حصہ لینے کے لئے اپنا امیدوار کھڑا کرے اس مرحلے پر الیکشن کمشن کی طرف سے اس جماعت کو نشان الاٹ کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی جماعت انتخابات کے مرحلے میں اپنے تین سال یا چار سال کے گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمشن کے پاس جمع کرا دے تو اس کا نشان بحال کر دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمشن کے پاس صرف 8 سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی تفصیلات آئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن