• news

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلوکا اضافہ ہوگیا‘ اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں 20ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کے بعد قیمت 288ڈالر سے 308 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ لوکل پیداواری اداروں نے قیمتوں میں ابھی تک کسی بھی قسم کا ردو بدل نہیں کیا۔ 3ستمبر 2016ء کو لوکل پیداواری ادارے اپنے نئی قیمت جاری کریں گے اسکے بعد ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوی ایشن پاکستان تمام شہروں کی قیمت جاری کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن