قومی ٹیم کی بدترین شکست پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین شکست پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کہا کہ حکومت بد ترین شکست پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کی شکست اور اولمپکس گیمز میں بری طرح ناکامی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ سے بد ترین شکست پر نوٹس اور اولمپکس گیمز میں مایوس کن کاکردگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔اجلاس میں موجودہ صورتحال میں فوری طور پر سپورٹس سیمینار منعقد کرانے اور سپورٹس کی ترقی کے لیے سفارشات مرتب کر کے وزیر اعظم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔