• news

کورٹنی والش بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ بن گئے

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان فاسٹ بائولر کورٹنی والش کو قومی ٹیم کا کوچ تعینات کردیا ہے۔دونوں اطراف سے ابھی تصدیق یا تردید جاری نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق والش نے بی سی بی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو ورلڈ کپ 2019ء تک جاری رہے گا۔وہ آئندہ ہفتے بنگلہ دیش پہنچیں گے اور بائولنگ کوچ ہیتھ سٹریک کی جگہ لیں گے جو مئی میں چھوڑ گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن