• news

میئر کراچی وسیم اختر کیخلاف 2 مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

کراچی (کرائم رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر پر قائم مقدمات کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ حکومت سندھ نے کیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی وسیم اختر پر قائم دو مقدمات پر بنائی گئی ہے۔ وسیم اختر پر تھانہ سچل اور ملیر سٹی میں مقدمات درج ہیں۔ سندھ پولیس کے ایس ایس پی جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی ، ایم آئی، آئی بی اور رینجرز کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس اور سٹی پولیس کے نمائندے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن