الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر نہیں تکلیف تھی: سلیم شہزاد جلد پاکستان آؤنگا: رہنما ایم کیو ایم
لندن (آن لائن) لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر نہیں تکلیف تھی، اس تقریر نے ہمیں حیران کر دیا۔ مصطفی کمال والی پارٹی ہم سے دور نہیں ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں فتگو کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی بھی ہم سے دور نہیں، دونوں جانب سے تخلیاں کم ہونی چاہئیں۔ موجودہ ایم کیو ایم کے قائد فاروق ستار ہیں، میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں بہت جلد پاکستان آئونگا۔