تعلقات بحالی ‘50 برس بعد پہلی کمرشل فلائٹ امریکہ سے کیوبا پہنچ گئی
سانتا کلارا (اے ایف پی) امریکہ اور کیوبا میں دوطرفہ تعلقات بحالی کے سلسلہ میں ایک انقلابی قدم کے طور پر 1961ء کے بعد پہلی کمرشل فلائٹ امریکہ سے کیوبا پہنچ گئی۔ 50 برس بعد جیٹ بلیو کی فلائٹ 386 مرکزی شہر سانتا کلارا کے ہوائی اڈے پر اتری۔