• news

صنعتی‘ کمرشل گیس کنکشن بحال کرنے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی: شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پروگیس ٹرمینل قائم کرنے والے سرمایہ کاروں نے ایل پی جی کی قیمتوں پر تحفظات اظہار کئے ہیں ٗ دوطرفہ معاہدہ ختم کیا ٗ معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں لے گئے ہیں ٗ عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے موقف کے حق میں شہادت دینے پر ہم شوکت عزیز اور عثمان امین الدین کے ممنون ہیں، گیس کی فراہمی بہت بہتر ہے۔ موسم سرما میں گیس کی قلت نہیں ہو گی ٗصنعتی اور کمرشل صارفین کو گیس کے کنکشن بحال کرنے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے ٗ امید ہے جلد فیصلہ ہو جائیگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عراق کے سرمایہ کار علی علاوی نے 70 ملین ڈالر اور پروگیس ٹرمینل کے دیگر سرمایہ کاروں نے 503 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کیا تھا پاکستان کے حق میں فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ا

ای پیپر-دی نیشن