• news

بچوں کے اغواء روکنے کا آسان ترین حل

مکرمی! نواب کالاباغ بڑے سخت گیر ایڈمنسٹریٹر تھے انکے دور میں لاہور سے ایک 5 سال کا بچہ اغوا ہوگیا۔ نواب صاحب نے SSP کو بلوا کر 24 گھنٹے میں بچہ بازیاب کرنے کا حکم دے دیا، 24 گھنٹے گزر گئے لیکن بچہ برآمد نہ ہوا۔ نواب صاحب نے اگلے دن SP,ASPاور SSP کے بچے منگوائے اور اُنکے بچوں کو کالاباغ بھجوا دیا اور یہ اعلان کردیا کہ جب تک پولیس اغواء شدہ بچہ برآمد نہیں کریگی اس وقت تک ان افسران کے بچے واپس نہیں ملیں گے۔ نواب صاحب کا یہ نسخہ کامیاب ہوگیا اور پولیس نے اسی دن بچہ برآمد کرلیا۔ نواب صاحب اکثر کہا کرتے تھے جب تک عوام کے مسئلے کی تکلیف بیوروکریسی تک نہیں پہنچتی افسران اس وقت تک وہ مسئلہ حل نہیں کرتے۔ (مہک نذیر، بی ایس (آنرز) پولیٹیکل سائنس پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج کوپرروڈ لاہور )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن