سی پیک منصوبہ کسی کیخلاف نہیں، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے : سرتاج عزیز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خارجہ سرتا عزیز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بڑی مارکیٹ ہے وہاں سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع ہیں۔ ہمارے چین اور روس کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔ سی پیک منصوبہ کسی ملک کیخلاف نہیں۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور حالات کشیدہ ہیں۔ کشمیر کے موجودہ حالات پر بات کرنا ضروری ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تحریک بہت اہم ہے۔ کشمیر کے حوالے سے ہمارا تعاون اور ان کی حمایت جاری رہے گی۔ ہمارے نمائندے نے برطانیہ میں کشمیر سے متعلق بات کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی تحریک میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔
سرتاج عزیز