آرمی چیف کا نریندر مودی سے متعلق بیان حکومتی پالیسی ہے:خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماحول سازگار ہونے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے نریندر مودی کی مسلم دشمنی تاریخی ہے مودی نے گجرات میں نسل کشی کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مودی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں حالات بگڑے ہیں آزاد کشمیر الیکشن مقبوضہ کشمیر پر ہماری پالیسی کی توثیق ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کا نریندر مودی سے متعلق بیان حکومتی پالیسی ہے
خواجہ آصف