شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک تحریک انصاف کی ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے: شجاعت
اہور (خصوصی نامہ نگار) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ موجودہ صورتحال میں بھرپور کردار ادا کرے گی، حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ 3ستمبر کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے پانامہ لیکس، حکمرانوں کی قومی و ملکی مفادات سے چشم پوشی، عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور ملک دشمنوں کے بارے میں رویہ کے باعث ملک میں ہلچل ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا حساب ظالم حکمرانوں کو دینا ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہو کر حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان کیا ہے، 3ستمبر کی ریلی میں شرکت کیلئے عمران خان نے ہمیں فون کیا اور بعد ازاں اپنا وفد بھیجا، پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگی رہنما شاہدرہ چوک پہنچیں گے اور فیصل چوک چیئرنگ کراس تک ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے جبکہ مسلم لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کا ایک جلوس مسلم لیگ ہاﺅس سے بھی فیصل چوک پہنچے گا، ریلی کیلئے میاں منیر کو رابطہ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی علماءونگ کے رہنماﺅں مولانا محمد اسلم، محمد صدیق صدیقی، تنویر احمد، عبدالحق اور امجد علی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ق لیگ