• news

پاکستان میں 5 سے 16 سال کے 2 کروڑ 40 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے: یونیسف

اسلام آباد (صباح نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے پاکستان میں پانچ سے 16سال کی عمر کے درمیان 2کروڑ 40لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، ان بچوںمیں 61لاکھ بچے پرائمری سکول کی عمر کے ہیں اور جن میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے ،لائبیریا میں سکول سے باہر بچوں کی کل تعداد کا دو تہائی حصہ پرائمری تعلیم سے محروم ہے جبکہ دوسرے نمبر پر 59فیصد کے ساتھ جنوبی سوڈان آتا ہے۔ سکول نا صرف بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے تحفظ کا بھی ذریعہ ہیں جب بچے سکول میں نہیں ہوتے تو ان کے ساتھ زیادتی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور ان کو مسلح گروہوں میں بھرتی کرنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے جمعہ کو نیویارک سے جاری بیان میں کہا کہ پرائمری تعلیم سے محروم بچوں کے حوالے سے دنیا کے پہلے دس ممالک میں ہر پانچ بچوں میں سے دو سکول نہیں جاتے ۔ افغانستان میں 46فیصد سوڈان میں 45فیصد نائیجر میں 38فیصد اور نائیجریا میں 34فیصد بچے پرائمری تعلیم سے محروم ہیں ان اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ناگہانی صورتحال اور بحران کس طرح بچوں کو سکولوں سے باہر رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔ رپورٹ میں ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تنازعات ، قدرتی آفات اور شدید غربت سے متاثرہ ممالک میں بچوں کی ایک ایسی نسل تیار ہو رہی ہے جو فنی مہارتوں سے محروم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد میں تعلیم کی مد میں سب سے کم رقم دی جاتی ہے۔ 2015 میں امدادی اداروں کو تعلیم کے لیے مطلوبہ ضروریات کا صرف 31فیصد فنڈ ملا جبکہ دس سال پہلے یہ فنڈ 66فیصد تھا 2005سے ابتک تعلیم کی ضروریات میں 126فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور فنڈنگ میں صرف چار فیصد اضافہ ہو ا ہے ۔
یونیسف رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن